بچوں سے اتنا پیار ملا، مخالفین کو یہ ڈراما لگتا ہے انہیں پتا ہی نہیں سچی محبتیں کیا ہوتی ہیں: مریم

0 5

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے خطاب میں کہا ہے کہ یہاں بچوں سے اتنا پیار ملا، مخالفین کو سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیا ہورہا ہے، مخالفین کو یہ سب ڈراما لگتا ہے، انہیں پتا ہی نہیں کہ سچی محبتیں کیا ہوتی ہیں۔

مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان یونیورسٹی پہنچی جہاں طلبہ میں وظائف تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ مخالفین کا قصور نہیں، انہوں نے جھوٹ میں آنکھیں کھولیں اور جھوٹ میں ہی دنیا سے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں سے اتنا پیار ملا، مخالفین کو سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ مخالفین کو یہ سب ڈراما لگتا ہے، انہیں پتا ہی نہیں کے سچی محبتیں کیا ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اس پروگرام کو اسٹیج شو کہنے کا پروپیگنڈا وہ کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی اسکالرشپس نہیں دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میری خواہش ہےخیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے بھی اسکالرشپس لے کرجاؤں۔ مریم نواز خطاب کے بعد طلبہ میں گھل مل گئیں، سیلفیاں بنوائیں جبکہ دوران تقریب طلبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحائف بھی دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.