سینیٹ نے بیرون ملک قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانےکی قرارداد منظور کرلی۔
سینیٹ نے سینیٹر ثمینہ ممتاز کی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ حکومت بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی کے لیے اقدمات کرے، اس وقت 23 ہزار پاکستانی دنیا بھر کی جیلوں میں قید ہیں، حکومت سمندرپارپاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی فراہم کرے۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ حکومت یقینی بنائےکہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی، قید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے اورپاکستان میں سزا کاٹنےکی اجازت دی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کے تبادلےکے دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت کا 11 ممالک کے ساتھ معاہدہ ہے، 23 سے بات چیت چل رہی ہے۔