وفاقی حکومت کا 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

0 3

وفاقی حکومت نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کہا چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور چیئرمین پی سی بی ایونٹ کی میزبانی کے معاملے پر ڈٹ کر مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہوا اور 8 فروری کو یوم تعمیر وترقی کے طورپرمنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ میڈیا پر کوئی سینسر شپ نہیں ہے، سب کو کُھل کر بات کرنے کی آزادی ہے، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہوئے تھے اور رواں سال 8 فروری کو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بھی یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.