یونیورسٹی وی سیز کیلئے بیوروکریٹس کی تعیناتی کا بل واپس لیا جائے، رضا ربانی کا وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ

0 2

سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے بیوروکریٹس کی تعیناتی سے متعلق بل واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔

 

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر پی ایچ ڈی امیدواروں اور بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بننے کی اجازت دی گئی، یہ ترمیم غیر ماہر افراد کو وی سی کے عہدے پر تعینات کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

 

رضا ربانی کا کہنا تھا سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس لاز ایکٹ میں ترمیم فوری واپس لی جائے، یونیورسٹیاں خودمختار ہیں اور اپنے متعلقہ قوانین کے تحت چلتی ہیں، اس قسم کی تعیناتیاں اس خودمختاری کو متاثر کریں گی۔

 

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا اس قسم کی تقرریاں جامعات کے تعلیمی معیار اور تعلیمی آزادی پر اثر ڈالیں گی، وزیر اعلیٰ سندھ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس ترمیم کو واپس لے لیا جائے۔

 

خیال رہے کہ سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔

 

بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.