صدر ٹرمپ کا کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والوں کیلئے معافی کا اعلان

0 11

صدر ٹرمپ نے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ جنوری سمیت کئی ملزمان کی عام معافی پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، بائیڈن دور میں آف شور ڈرلنگ پر عائد پابندی کو ختم کریں گے، مہنگائی کو شکست دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قیام امن کے حصول کیلئے اشتراک کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم جیت چکے ہیں مگر ابھی کام باقی ہے، امریکا کو سب سے پہلے رکھیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو گیا، میری پالیسی ’’امریکا فرسٹ‘‘ ہو گی، امریکا میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے، خود مختاری کو دوبارہ حاصل کریں گے، اب امریکا ترقی کرے گا، امریکا پہلے سے بھی زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو، سابق حکومتیں امریکا کو درپیش مسائل حل نہیں کر سکیں، امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے، ہمارا ہیلتھ سسٹم بھی ناکارہ ہو چکا، ہمارے تعلیمی نظام کے باعث استاد اور طالبعلم شرمندہ ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک بنیادی خدمات فراہم نہیں کر سکا جیسا کہ لاس اینجلس میں دیکھا گیا، ٹرمپ نے ڈرل بے بی ڈرل کے نام سے توانائی کی ایمرجنسی لگانے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی غیرقانونی تارکین وطن امریکا میں داخل نہیں ہو سکے گا، سابق حکومت داخلی مسائل حل نہ کر سکی۔

امریکی صدر کا مزیدکہنا تھا کہ بہت سے معاملات ایسے ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے، مشرق وسطیٰ میں یرغمالی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں، اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کی واپسی یقینی بنائی، پانامہ کینال کو چین چلا رہا ہے، ہم پانامہ کینال کو واپس لینے جا رہے ہیں، تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.