روسی صدر کی امریکی ہم منصب کو گزشتہ بیانات کے تناظر میں آگے بڑھنے کی دعوت

0 10

روسی صدر نے امریکی ہم منصب کو گزشتہ بیانات کے تناظر میں آگے بڑھنے کی دعوت دیدی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں، روس ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست رابطوں کی خواہش کا خیر مقدم کرتا ہے، روس یوکرین کے ساتھ پائیدار امن چاہتا ہے لیکن قومی مفاد کی خاطر جنگ جاری رہے گی۔

ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹرمپ سے اتفاق کیا جائے، واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان آئندہ چند روز میں ٹیلی فونک گفتگو ہوسکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.