ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ’’گرین سکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کیلئے یونیسیف سے معاہدہ

0 19

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ’’گرین سکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کیلئے یونیسیف سے معاہدہ طے کیا گیا۔

یونیسیف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر سرگرم ہے، نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے یونیسیف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری ضروری ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کیلئے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

’’گرین سکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کیلئے ضروری مہارتیں فراہم کرنے میں معاون ہے، معاشی طور پر کمزور نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جدید تربیتی پروگرامز ضروری ہیں۔

یہ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی ترقی میں اہم کردار کی ضامن ہے، مختلف ممالک میں بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کیلئے کی گئی کاوشیں یونیسیف اور مسلم ورلڈ لیگ کی 14 سالہ شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نوجوانوں کی فنی تربیت کے ذریعے اقتصادی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.