بھارتی چینل نےاےآئی نیوز اینکر، لیزا کو متعارف کرادی
اے آئی نیوز اینکر میں کئی زبانوں میں بات کرنے کی صلاحیت موجود ہے
دہلی(شوریٰ نیوز) بھارتی چینل نےاےآئی نیوز اینکر، لیزا کو متعارف کرادی،اے آئی نیوز اینکر میں کئی زبانوں میں بات کرنے کی صلاحیت موجود ہے،بھارت کے ایک نیوز اسٹیشن، اوڈیشہ ٹی وی نے حال ہی میں ٹیلی ویژن کی نشریات میں انقلاب لانے کے لیے اپنی پہلی اےآئی نیوز اینکر، لیزا کو متعارف کرایا ہے۔ٹی وی براڈکاسٹنگ اور صحافت میں انقلاب لانے کے لیے لیزا، اوٹی وی اور اوڈیشہ کی پہلی اےآئی نیوز اینکر سے ملو،” او ٹی وی نے ٹویٹ کیا۔چینل کا انکشاف: “او ٹی وی کی اے آئی نیوز اینکر لیزا کے پاس کئی زبانوں میں بات کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ لیزا او-ٹی-وی اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے انگلش کے علاوہ اوڈیا میں بغیر کسی رکاوٹ کے خبریں پیش کرے گی۔انڈین براڈکاسٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، لیزا نے انتہائی روانی کی ساتھ انگریزی میں اپنا تعارف پیش کیا۔ اس کا آغاز ایک “تاریخی لمحہ” تھا اور اس نے انکشاف کیا کہ وہ بعد میں نیوز اپ ڈیٹس کی میزبانی کرے گی۔ لیزا کو اوڈیا میں ٹرین کرنا ایک بڑا عمل تھا جس پر وہ ابھی تک کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ اے-آئی نیوز اینکر کو اُتنا ٹرین کر سکیں جہاں وہ دوسروں کے ساتھ آسانی سے بات چیت کر سکے۔آنے والے دنوں میں لیزا کو اوڈیا میں مزید ماہر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آپ لیزا کو تمام نمایاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر پر تلاش کر سکتے ہیں اور ان کی پیروی کر سکتے ہیں۔”اس کے علاوہ ایک اور انڈین چینل نے بھی اپنی اے-آئی نیوز اینکر ‘سُندریہ’ کو مطعارف کرایا ہے جو اس کے نیوز شو میں نمایاں ہے۔پہلے شو میں، سُندریا نے اپنا تعارف اس طرح پیش کیا، “ہیلو، اے۔آئی ہر انڈسٹری میں اپنے قدموں کے نشان چھوڑ رہی ہے، اور اس نے ٹی-وی نیوز انڈسٹری میں بھی اپنا قدم رکھا ہے۔اس سے پہلے، ایک ہندوستانی میڈیا گروپ، انڈیا ٹوڈے گروپ نے اپنی پہلی اے-آئی نیوز اینکر، ‘ثنا’ کو لانچ کیا۔