لاہور میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھول دیئے گئے

0 3

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھول دئیے گئے۔

ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور ریجن خالد عباس نے کہا ہے کہ تینوں نئے پاسپورٹ دفاتر نادرا کے پہلے سے موجود دفاتر میں کھولے گئے ہیں ، نادرا میگا سنٹر ایجرٹن روڈ ، ساندہ سنٹر اور پیکو روڈ سنٹر میں عوام کو پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ایجرٹن روڈ میگا سنٹر میں 24 گھنٹے جبکہ ساندہ اور پیکو روڈ دفاتر میں رات 10 بجے تک پاسپورٹ بنانے کی سہولت میسر ہوگی، آج صبح سے لاہور کے نئے تینوں پاسپورٹ مراکز پر سہولیات دینے کا آغاز کردیا گیا ہے ، لاہور میں 5 پاسپورٹ دفاتر پہلے سے کام کررہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.