بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی کراچی کے ہوٹل میں استعمال ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹشو پیپرز کے ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کیلئے کراچی پہنچ گئی۔ اس حوالے سے سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کا کہنا تھاکہ اسمبلی کیلئے ٹشوپیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اورہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی گی۔