بابر اور رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی

0 9

بابراعظم اور محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرساجد خان کی خواہش پوری کردی۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر ساجد خان نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میری خواہش ہےکہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اگر 5 کھلاڑی آؤٹ کروں تو محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی اپنے روایتی انداز میں جشن کرواؤں۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ساجد خان نے پانچویں وکٹ حاصل کی تو بابراعظم اور محمد رضوان بھی ساجد خان کے ساتھ جشن میں شامل ہوئے اور انہیں کے انداز میں وکٹ کا جشن منایا۔

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنر ساجد خان کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی۔

ساجد خان نے پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 5 شکار کیے اور مین آف دی میچ اعزاز کےحقدار ٹھہرے۔

ملتان ٹیسٹ میں ساجد خان نے ٹیسٹ میچ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 50 وکٹیں مکمل کیں۔

ساجد خان نے دوسری اننگ میں ویسٹ انڈین کپتان کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ میچز میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری (ففٹی) مکمل کی۔ 31 سالہ آف اسپنر کا یہ 11 واں ٹیسٹ میچ تھا۔

ساجد خان ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیزترین نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے پاس ہے جنہوں نے 9 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا، ان کے بعد دوسرے نمبر پر وقار یونس، شبیر احمد، محمد آصف اور محمد عباس موجود ہیں جنہوں نے 10 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.