
پاکستانی گلابی نمک کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے بڑھ گئیں
چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پاکستانی گلابی نمک کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے بڑھ گئیںچین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر بنا کر چین کو اپنی برآمدات مزید بڑھا سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی۔