جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

0 4

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی، آج میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا، میں نے انہیں جواب دیا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے کے بارے میں عمران خان بالکل بھی پریشان نہیں، وہ ذرا بھی بد دل نہیں ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے، مجھے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.