این آر او کی ضرورت عمران خان نہیں حکومت کو ہے: شوکت یوسفزئی

0 4

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ این آر او کی ضرورت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نہیں حکومت کو ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آج جو مشکلات ہیں وہ ان حکمرانوں کی وجہ سے ہیں، یہ صرف جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، پوری دنیا دیکھ رہی کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، تین بار جج فیصلہ مؤخرکر دے کیونکہ اس میں کچھ ہے ہی نہیں، یہ اس کو ملتوی کرتے رہےتاکہ عمران خان کو ڈرا سکیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ این آراو کی ضرورت حکومت کو ہے بانی پی ٹی آئی کو نہیں، پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، حکومت کی دہشتگردی ختم کرنے پر توجہ نہیں، صرف پی ٹی آئی کو خراب کرنے میں لگی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.