’میں اور چینی صدر دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے‘: ٹرمپ

0 3

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج چینی صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت رویہ اپنانے کے عزم کا اظاہر کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے ’اچھے آغاز‘ کی امید ظاہر کی۔

بعد ازاں ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی توقع ہے کہ وہ مل کر بہت سے مسائل حل کریں گے اور اس کا آغاز فوری طور پر ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے شی جن پنگ کے ساتھ تجارت، فینٹانل، ٹک ٹاک اور دیگر کئی موضوعات پر بات چیت کی۔

خیال رہےکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق شدید سردی کے باعث امریکی صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہونے کا امکان ہے، حکام سخت سرد موسم کے باعث مہمانوں کی صحت سے متعلق تشویش کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ آخری بار 1985 میں صدر رونلڈ ریگن کی تقریب حلف برداری ان ڈور منعقد ہوئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.