پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی تجویز

0 4

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں آئندہ مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سینیٹر قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 170 نئے منصوبوں میں سے صرف 25 منصوبوں کو این او سی دیا گیا، ہر سال پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرو فارورڈ بڑھتا جا رہا ہے۔

چیئرپرسن قراۃ العین مری نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے نئے منصوبوں پر پابندی لگنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پر بریفنگ کیلئے وزیرمنصوبہ بندی آئندہ اجلاس میں حاضر ہوں۔

حکومت پنجاب کے حکام نے کہا کہ پنجاب حکومت نے روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے فنڈز نہ ملنے پر پلاننگ کمیشن کو درخواست دی اور 50 ارب روپے وفاقی حکومت سے پی ایس ڈی پی سے مانگے ہیں۔

حکام نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے تیسری سہہ ماہی کے دوران اخراجات کی منظوری دی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق ابھی تک تیسری سہ ماہی کے مختص شدہ فنڈز کی تفصیلات نہیں ملیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.