چیمپئنز ٹرافی سے قبل کوہلی کو انجری کا سامنا: رپورٹ

0 3

اگلے ماہ پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو مبینہ طور پر انجری کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی کو گردن میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کی رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

کوہلی کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی ایک ماہ رہ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذائع نے انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی کو گردن میں کھچاؤ پڑنے کی وجہ سے شدید درد ہوا اور انہوں نے اس کے لیے انجیکشن بھی لگایا۔

رپورٹ کے مطابق کوہلی نے 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے تاہم ایونٹ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی کا رنجی ٹرافی کے ابتدائی 2 میچز سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.