کرم میں سنگین صورتحال، بنکرز مسماری کا عمل وقتی طور پر معطل

0 3

کرم میں گزشتہ روز دہشتگرد حملے کے بعد صورتحال سنگین ہے جس کے باعث بنکر مسمار کرنے کا آپریشن وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو بنکرز میں بارودی مواد نصب کر دیا گیا تھا اور 10 بنکروں کو مسمار کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن بھی عارضی طور پر معطل ہے، امدادی اشیاء کا سامان ٹل کینٹ میں موجود ہے جس کی کلیئرنس نہ ہو سکی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور حکومت معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے کرم میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید ہو چکے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.