راولپنڈی پولیس نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے لیے پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
سکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپیکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔
اڈیالا جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ سکیورٹی امور کی نگرانی کے لیے ایلیٹ اور ڈولفن فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔
انسپیکٹر نسرین بتول کی زیر نگرانی سکیورٹی امور کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔
ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سکیورٹی امورکی نگرانی کے لئے تمام فورس کو بریف کریں گے، سکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے کیلئے سادہ کپڑوں میں نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔