فداعلی ارندو نے 6 دن میں گشہ بروم 1 اور گشہ بروم 2 کو سر کر لیا

کوہ پیما گروپ میں 12 نیپالی اور 6 دیگر ملکوں کے کوہ پیما شامل تھے

0 61

شگر (شوریٰ نیوز) فداعلی ارندو نے 6 دن میں گشہ بروم 1 اور گشہ بروم 2 کو سر کر لیاکوہ پیما گروپ میں 12 نیپالی اور 6 دیگر ملکوں کے کوہ پیما شامل تھے۔فدا علی نے یہ کارنامہ 19 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ سر انجام دیا، فداعلی واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔پاکستانی کوہ پیما فداعلی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گشہ بروم ون 8080 میٹر بلند چوٹی کو 16 جولائی کو سر کیا تھا جبکہ 22 جولائی کو گشہ بروم ٹو 8035 میٹر کو سر کر لیا۔فداعلی نے 6 دن کے اندر دنیا کی 8000 سے بلند دو چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.