امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کاخفیہ ہتھیار خاتون اول جل بائیڈن ہیں۔
مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامریکا کے صدر جوبائیڈن نے پیغام دیا کہ’ اپنا حلف یاد رکھیں کہ امریکا اس نظریے پرقائم ہوا کہ تمام لوگ برابر ہیں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ آپ ایک فیصد ہیں جو 99 فیصدامریکیوں کادفاع کرتے ہیں، اس لیےآپ کے لیے ہمارے دلوں میں خاص مقام ہے ‘۔
اس موقع پر وزیردفاع لائیڈآسٹن نے کہا کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کا دفاع کیا، غزہ میں جنگ بندی کرائی اور حماس کی قید سے امریکی یرغمالی رہاکرائے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا خفیہ ہتھیار خاتون اول جل بائیڈن ہیں۔