ایمرجنگ ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
فائنل میں بھارتی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس، 128 رنز سے ہار گئے
کولمبو (شوریٰ نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی،فائنل میں بھارتی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس، 128 رنز سے ہار گئے،اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کے 353 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 3 ، مہران ممتاز، ارشد اقبال اور محمد وسیم نے 2، 2 اور مبشر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور ایک کے بعد دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹتا رہا۔ ابھیشیک شرما 61، یش دھول 39 اور سائی سدھرسن 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی اے ٹیم کے کپتان یاش دل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔