گورنر پنجاب کے احکامات کالعدم قرار

ڈاکٹر ناصر آمین کی تقرری غیر قانونی قرار ، ان کو بطور وائس چانسلر کام کرنے سے روک دیا

0 61

فیصل آباد(شوریٰ نیوز) ہائی کورٹ لاہور نے گورنر پنجاب کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا شوریٰ نیوز کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ناصر آمین کو گورنر پنجاب نے22 جون 2023 کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر تعینات کر دیا تھا۔ جبکہ ڈاکٹرنا صر امین پر 22 کروڑ کے کرپشن کے الزامات تھے اور ساتھ ہی ساتھ ان کی سنیارٹی کا بھی معاملہ زیر التواء تھا۔ ان معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چانسلر/گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ناصر آمین کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلرتعینات کر دیا جس کے خلاف ہائی کورٹ میں زین العابدین چک نمبر 13ج ب تحصیل و ضلع چنیوٹ نے درخواست گزار تھی جس پر گذشتہ روز ہائی کورٹ لاہور کے جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کے بعد ڈاکٹر ناصر آمین کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا اور ان کو بطور وائس چانسلر کام کرنے سے روک دیا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.