سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

0 5

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس سننے والا بنچ ٹوٹ گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، پیر کو پہلے والا 3 رکنی بنچ ہی کیس کو سنے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کو چلانے کے لیے نیا بنچ بنانا پڑے گا جسے پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان پہلے ہی بنچ میں شامل تھے۔

فاضل جج نے کہا مزید کہ جائزہ لینا ہے آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بنچز سے اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں۔

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کر دیا اور 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.