گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپس پروگرام کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عام طالبات سے گھل مل گئیں۔
سیالکوٹ میں اسکالر شپس پروگرام کی تقریب کے بعد مریم نواز طالبات کے پاس گئیں اور ملاقات کی۔ طالبات نے مریم نواز کا اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، سیلفیاں بنائیں اور تصاویر کھنچوائیں۔
مریم نواز نے کچھ طالبات کو گلے لگایا۔ اس موقع پر ایک طالبہ مریم نواز سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئی۔ طالبات نے مریم نواز سے گفتگو کے دوران اسکالرشپ پروگرام کی تعریف کی۔