روس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے ساتھ روس کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کےمعاہدے کے امکان بارے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی یہ شراکت داری کسی اور ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔
کریملن نے ایک روز قبل اطلاع دی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان 17 جنوری کو دوطرفہ مذاکرات کے بعد اس غیرمعمولی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
کریملن کے مطابق دونوں سربراہان تجارت و سرمایہ کاری، نقل و حمل اور انسانی وسائل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر غور کریں گے نیز علاقے اور بین الاقوامی سطح پر موجود صورتحال کا جائزہ لیں گے۔