ترکیہ کے شہر استنبول میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق درجنوں مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
اس سے قبل خبررساں ایجنسی کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔
استنبول کی انتظامیہ کے مطابق سال 2024 میں زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی۔ میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔