پی ایس ایل 10 کیلئے شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عدم دستیاب

0 3

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کے مطابق شین واٹسن ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پی ایس ایل 10 میں دستیاب نہیں ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شین واٹسن پہلے سے اپنے طویل المدتی معاہدوں کی وجہ سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہم پی ایس ایل 10 میں شین واٹسن کو مس کریں گے. ان کا کھلاڑی اور پھر ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا کردار رہا ہے۔

ندیم عمر نے کہا کہ ہم مستقبل میں ان کی مصروفیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ ہوئی جس میں سرفراز احمد پی ایس ایل میں 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے لیکن کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔

تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کیلئے نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے انہیں ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.