مقبوضہ کشمیر، ہندو انتہا پسندوں کا تشدد، 40 گھوڑی بان زخمی

شدت پسندوں نے 300 خیموں، 10 باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی، پولیس خاموش

0 64

سری نگر (شوریٰ نیوز)مقبوضہ کشمیر، ہندو انتہا پسندوں کا تشدد، 40 گھوڑی بان زخمی،شدت پسندوں نے 300 خیموں، 10 باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی، پولیس خاموش ۔انتہا پسندوں کے تشدد سے 40 سے زائد گھوڑی بان زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں نے 300 خیموں اور 10 باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی۔امرناتھ یاترا کے دوران انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، لین دین کے معاملے کو انتہا پسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔پتھراؤ کے باعث امرناتھ میں حالات سنگین ہوگئے جبکہ کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کی سواری سروس معطل کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.