روس کا امریکا اور یوکرین پر ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا الزام

0 4

روس نے امریکا اور یوکرین پر ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا الزام لگا دیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا یوکرین کو یورپی یونین کیلئے گیس والی آخری لائن کو تباہ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، امریکا ترک سٹریم گیس پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے

واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز ترک سٹریم گیس پائپ لائن پر9 ڈرون حملے کئے گئے تھے، حملوں میں گیس پائپ لائن محفوظ رہی کیونکہ ڈرونز کو دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.