سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس میں شدید جھڑپیں، ہلاکتیں 120 ہوگئیں

0 4

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے متصل جڑواں شہر میں سوڈانی فوچ اور پیرا ملٹری فورس میں شدید جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رضاکاروں کے مطابق گزشتہ روز وقفے وقفے سے شہر کے بعض حصوں میں دریائے نیل کے دوسرے کنارے کی طرف سے گولہ باری کی جاتی رہی، جو اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بن گئی، تاہم ان ریسکیو ورکرز نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ گولہ باری کس کی طرف سے کی گئی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس گروہ سے تھا۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ مقامی طور پر ان کے لئے فوری طبی سہولتوں کی فراہمی میں دقتیں پیش آئیں جبکہ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز سر توڑ کوشش کے ذریعے زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

دریائے نیل کے دونوں طرف رہنے والے شہریوں نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں طرف گولہ باری ہوئی ہے، اس دوران بھاری بم بھی گرائے گئے ہیں۔

یاد رہے سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورس آر ایس ایف کے درمیان جنگی سلسلہ جاری ہے، یہ جنگ20 ماہ سے زیادہ عرصے سے لڑی جا رہی ہے، جبکہ حالیہ ہفتوں میں اس جنگ میں مزید شدت آئی ہے، ہزاروں سوڈانی 20 ماہ سے جاری اس خانہ جنگی کے دوران مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہیں، نیز طبی کارکنوں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.