میکسیکو، مشتعل نوجوان نے بار کو جلا ڈالا، 11 افراد ہلاک، 4 زخمی
بار سے نکالے جانے پرنوجوان نے بار کے دروازے پر آتشگیر مادہ پھینک دیا
میکسیکو(شوریٰ نیوز) مشتعل نوجوان نے بار کو جلا ڈالا، 11 افراد ہلاک، 4 زخمی،بار سے نکالے جانے پرنوجوان نے بار کے دروازے پر آتشگیر مادہ پھینک دیا ، آتشزدگی سے بار میں موجود 11 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ابتداعی تحقیقات کے مطابق مبینہ طور پر آتشگیر مادے (Molotov cocktail) سے بار پر حملہ کرنے والے نوجوان کو بار میں موجود خواتین سے بدتمیزی کرنے پر باہر نکال دیا گیا تھا، حملے کے وقت وہ کافی نفرت اور غصے میں مبتلا تھا۔ بار سے نکالے جانے کے بعد وہ نوجوان واپس آیا اور اس نے بار کے دروازے پر آتشگیر مادہ پھینک دیا جس سے بار کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث بار میں موجود 4 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ واقعے میں مزید 4 افراد زخمی ہوئے۔ بار میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی خواتین اور ایک 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہے، پولیس نے حملہ آور نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔