2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر

0 5

گھومنے پھرنے کا شوق کس فرد کو نہیں ہوتا تاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے۔

مگر پھر بھی جو لوگ 2025 میں دنیا کے مختلف شہروں کی سیر کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں کا انتخاب سامنے آگیا ہے۔

سیاحت کے لیے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر ان شہروں کو 2025 کے لیے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے۔

فہرست کے لیے سیاحوں کی جانب سے رہائش، ریسٹورنٹس اور وہاں کی سرگرمیوں کو دی جانے والی ریٹنگز کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

مجموعی طور پر 25 مقامات کا انتخاب کیا گیا جن میں سے سرفہرست 10 شہر درج ذیل ہیں۔

10۔ بینکاک

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
تھائی لینڈ کا دارالحکومت فلوٹنگ مارکیٹس اور دیگر متعدد سیاحتی مقامات کے باعث ہر سال لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔

9۔کریٹ، یونان

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
کریٹ کا ایک منظر / فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
یہ بحیرہ روم کا پانچواں سب سے بڑا جزیرہ ہے جبکہ یہ ایک تاریخی مقام بھی ہے، لاکھوں سیاح یہاں کے تاریخی مقامات کی سیر کرنے آتے ہیں۔

8۔ مراکش

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
مراکش کے دارالحکومت کا نام بھی مراکش ہے اور یہ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

اپنے بازاروں کے لیے معروف یہ خوبصورت افریقی شہرجدت و قدامت کا امتزاج ہے جہاں عرب و افریقی ثقافت باہم مل کر اس شہرکو انوکھا بنا دیتے ہیں۔

یہاں کی موسیقی، ساحل اور لوگوں کا طرز زندگی سب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والے عوامل ہیں۔

7۔ ہنوئی، ویتنام

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
ویتنام کا دارالحکومت اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر موجود ہے جس کی نو آبادیاتی تعمیرات اور یادگاروں سمیت دیگر جدید اسٹرکچر لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

6۔ روم، اٹلی

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
اٹلی کا دارالحکومت روم اپنے تاریخی آثار کی بنا پر دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے پکوان، اوپن ائیر مارکیٹیں اور دیگر جگہیں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

5۔ پیرس، فرانس

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
شاندار و تاریخی عمارات، عالمی سطح پر معروف ادارے اور مشہور باغات دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح پیرس آتے ہیں۔

اسے محبت کا شہر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

4۔ سسلی، اٹلی

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
بحیرہ روم میں واقع یہ جزیرہ ہر پہلو سے سیاحوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

یہاں کے پکوان، مقامی رسومات، قدرتی مناظر اور دیگر سب سیاحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔

3۔ دبئی

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
یہ وہ شہر ہے جہاں جدید ثقافت کا امتزاج قدامت سے ہوا ہے جبکہ عالمی معیار کی شاپنگ اور تفریحی سہولیات یہاں دستیاب ہیں۔

دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ اس شہر میں موجود ہیں جبکہ اور بھی بہت کچھ ایسا ہے جو دیکھنے کے لائق ہے۔

2۔ بالی، انڈونیشیا

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
اسے انڈونیشیا کی جنت بھی کہا جاتا ہے جو کسی خوابوں کی سرزمین سے کم نہیں۔

جزیرہ بالی اپنی روایتی مندروں، سرسبز دھان کے کھیتوں، آتش فشانی پہاڑوں اور ساحلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

اس طرح یہ تاریخی مقامات کے دلدادہ افراد کے ساتھ سمندری مقامات اور دیگر قدرتی مناظر کے پرستاروں کے لیے بھی مثالی مقام ثابت ہوتا ہے۔

1۔ لندن

2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
لندن دنیا کے اہم شہروں میں سے ایک ہے۔

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل چار مقامات کا تعلق بھی لندن سے ہے، جن میں ویسٹ منسٹر محل اور کلیسائے ویسٹ منسٹر، کلیسائے سینٹ مارگریٹ، لندن برج اور شاہی نباتاتی باغیچہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.