وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، پرویز الہی اور حمزہ شہباز مدمقابل

دونوں امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔ چوہدری پرویز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 189 اراکین جبکہ حمزہ شہباز نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ترین اور علیم خان گروپ سمیت 200 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے

0 145

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے آج اجلاس ہوگا، جس میں متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ق و پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پنجاب اسمبلی کا احتجاج دوست محمد مزاری کی زیرصدارت صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ اجلاس میں صوبے کے نئے وزیراعلیٰ یا قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا، امیدوار کو کامیابی کے لیے کُل 186 ووٹ درکار ہوں گے۔ دونوں امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔ چوہدری پرویز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 189 اراکین جبکہ حمزہ شہباز نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ترین اور علیم خان گروپ سمیت 200 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

اسمبلی نشتوں کے حساب سے اگر بات کی جائے تو پنجاب کے ایوان میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اراکین کی تعداد 183 جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 166 ہے، اسی طرح مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10، پی پی 7 اور آزاد امیدواروں کی تعداد 4 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.