خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کےلیے آج دوبارہ آپریشن کیا جائیگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 10 بنکرز کو مسمار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، فریقین میں دونوں اطراف سے 5،5 بنکرز مسمار کیے جائیں گے ، پولیس ،ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں بنکرز کو مسمار کیا جائیگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی اور ٹیموں کی نگرانی میں بارودی مواد کی مدد سے بنکرز کو تباہ کیا جائیگا، بالش خیل اور خار کے قریبی علاقوں میں بنکرز ختم کیے جائیں گے، 25 سے 30 کلومیٹر کے علاقے میں 700 سے زائد بنکرز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دو بنکرز کو مسمار کیا گیا تھا ، بنکرز کی مسماری کے بعد گزشتہ روز شام کے بعد آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔