گوگل کروم کا ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کا اضافہ

ویب سائٹ کے شارٹ کٹ تک باآسانی رسائی کی سہولت فراہم کردی گئی

0 56

کیلیفورنیا (شوریٰ نیوز) گوگل کروم کا ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کا اضافہ،ویب سائٹ کے شارٹ کٹ تک باآسانی رسائی کی سہولت فراہم کردی گئی،گوگل کروم نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ڈیوائس میں گوگل کروم کی ہوم اسکرین پر ویب سائٹ کے شارٹ کٹ تک باآسانی رسائی کی سہولت فراہم کردی۔آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس کے لیے جاری کی جانے والی گوگل کروم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کے اضافے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔حال ہی میں ایپل کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے آئی او ایس 16.4 اپ ڈیٹ میں ویب کِٹ اور ویب ایپ کے عمل میں واضح تبدیلیاں لائی گئیں تھیں۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب پُش نوٹیفکیشن تک مزید رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ ایپس کے شارٹ کٹ کو ہوم اسکرین پر لاسکتے ہیں۔ایپل اپنے صارفین کی سہولت کے لیے تیزی سے فیچرز متعارف کروا رہا ہے جبکہ میک او ایس سونوما کے بِیٹا ورژن بھی صارفین کو اپنی ہوم اسکرین پر ویب ایپ شارٹ کٹ لانے کی سہولت دے رہا ہے۔ان اپ ڈیٹس کے علاوہ آئی او ایس پلیٹ فارم نے گزشتہ ماہ متعدد اہم فیچرز متعارف کرائے تھے۔ جن میں سے ایک گوگل لینس کی طرح انٹرنیٹ پر چیزوں کو ڈھونڈنے کے لیے ڈیوائس کے کیمرا کے استعمال کی سہولت اور کیلنڈر پر آسانی کے ساتھ ایونٹس کا بنایا جانا شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.