لوئرکرم: امن معاہدے کے تحت قبائل کے 2 مورچے گرا دیے گئے

0 9

لوئرکرم میں امن معاہدے کے تحت قبائل کے 2 مورچے گرا دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم میں قبائل کے2 مورچے مسمار کردیے گئے ، خارکلی اور بالش خیل میں فریقین کا ایک ایک بنکر مسمار کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 14 نکات میں بنکرز کی مسماری بھی شامل تھی، تمام نکات پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹل سے پاراچنار تک مرکزی شاہراہ 100 روز سے ہرقسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے،جس کی وجہ سے اشیائے ضرورت نہ ملنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

راستوں کی طویل بندش کے باعث پاراچنار میں پیر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔راستوں کی بندش کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن اور ڈرگ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.