لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کے نوٹس پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نےکارروائی کرتے ہوئے تونسہ بیراج کے کم پانی میں پھنسی 5 بلائنڈ انڈس بے بی ڈولفنز کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق متعدد شکاریوں کو گرفتار کرکے نیٹس اور سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ محکمہ وائلڈ لائف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیمیں تونسہ بیراج پر تعینات ہیں۔ پانی کی سطح بلند ہونے تک خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر موجود رہیں گی، تونسہ بیراج پر شکار روکنےکے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائےگی۔
اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈولفن کے غیر قانونی شکار کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے ۔