پی ٹی آئی کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب

0 7

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مذاکراتی عمل پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کا اسپیکر سے پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایاکہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بروزجمعرات دن ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی تحریری طورپراپنے مطالبات پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.