ہمارے حریف کمزور، غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: جوبائیڈن

0 7

امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ چھوڑنے سے قبل خارجہ پالیسی پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حریف کمزور ہو چکے ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی معیشت ترقی کررہی ہے، امریکی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا، روس کیخلاف اور یوکرین کی حمایت کیلئے50 ممالک کا اتحاد قائم کیا، ایران کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی جنگی جہاز تعینات کیے۔

جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمارے پاس جو مسودہ ہے اس سے جنگ بندی، قیدیوں کو آزادی ملے گی، امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔

امر یکی صدر نے روس، چین اور ایران کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی حمایت میں اپنی بین الاقوامی وراثت کا تعین کریں اور محکمہ خارجہ میں اس حمایت کو مزید مستحکم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.