امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

0 3

مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے سابق یو ایف چیمپئن خبیب نورمیگومیدوو کو امریکی ائیر لائن نے نشست کے تنازع پر زبردستی طیارے سے اتارنے کی کوشش کی جس پر روس کے مسلم اکثریتی علاقے داغستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر داغستان سے تعلق رکھنے والے نامور مسلمان یو ایف سی کوچ اور سابق چیمپئن خبیب نورمیگومیدوو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں امریکی ائیر لائن کی فضائی میزبان کی جانب سے ہنگامی اخراج کے سامنے والی نشست بغیر کسی وجہ کے چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضائی میزبان خبیب نورمیگومیدوو سے کہہ رہی ہے کہ آپ یہ نشست چھوڑ دیں ورنہ میں سکیورٹی اہلکار کو بلوا کر آپ کو یہاں سے ہٹوا دوں گی، اس کے بعد خبیب نے رضا کارانہ طور پر ناصرف نشست بلکہ طیارے سے ہی اترنا مناسب سمجھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبیب نے لکھا سب سے پہلے تو میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ واقعہ الاسکا ائیر نہیں بلکہ فلائے فرنٹیئر میں پیش آیا۔

سابق یو ایف سی چیمپئن نے لکھا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرے پاس بات کرنے کے لیے آنے والی خاتون کا رویہ ابتدا ہی سے انتہائی اکھڑ تھا، حتیٰ کہ میں ان سے انتہائی سادہ اور صاف انگریزی میں بات کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود وہ مجھے سیٹ سے ہٹانے پر اصرار کر رہی تھیں، میں اس خاتون کی بات سمجھ رہا تھا اور اگر وہ مجھ سے آرام سے بات کرتی تو میں ان کے ساتھ ضرور تعاون کرتا۔

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے
خبیب نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ دو منٹ کی بات چیت کے بعد فضائی میزبان نے کال کر کے سکیورٹی کو بلا لیا جس پر میں نے سیٹ اور فلائٹ دونوں چھوڑ دیں، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد دوسری فلائٹ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔

سابق چیمپئن کا کہنا تھا میں نے پرسکون رہنے کی پوری کوشش کی لیکن فضائی عملہ بہتر طریقہ کار اپنا سکتا تھا اور انہیں اپنے مسافروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ 2020 میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائر ہونے والے خبیب نورمیگومیدوو نے اپنے پروفیشنل کیرئیر میں 29 فائٹس لڑیں اور تمام جیتیں، آخری مقابلے میں انہوں نے جسٹن گیچی کو شکست دی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.