دہلی کی وزیراعلیٰ اگلا الیکشن لڑنے کیلئے عوام سے چندہ جمع کرنے لگیں

0 4

بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

اس حوالے اتیشی مارلینا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی ایماندارانہ سیاست کو سپورٹ کرنے کے لیے پیسا دیا، ہم انتخابات کے لیے بڑے سرمایہ داروں سے پیسا نہیں لے رہے، ہم عام آدمی کے لیے کام کرتے ہیں۔

بھارتی ریاست دہلی میں حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد 5 فروری کو ریاستی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی جب کہ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے جیل سے رہا ہونے کے بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کر اتیشی مارلینا کو اپنی جگہ وزیراعلیٰ منتخب کروایا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.