ڈالر ایک ہفتے میں 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میںایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر کی قیمت 291 روپے ہو گئی
کراچی(شوریٰ نیوز) ڈالر ایک ہفتے میں 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میںایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر کی قیمت 291 روپے ہے،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 1 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 291 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا۔انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔