صہیونی فوجی غزہ سے ذلت و رسوائی کے ساتھ واپس جائیں گے: القسام بریگیڈ

0 4

ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ میں 10 سے زیادہ صیہونی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے پیرکے روز اپنے ایک مختصر بیان میں شمالی غزہ کے علاقے میں غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف شدید کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 100 دنوں سے زائد عرصے میں شمالی غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی اور بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود ہمارے مجاہدین غاصب صیہونی دشمن کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ میں 10 سے زیادہ صیہونی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور شکست خوردہ صہیونی فوجیوں کی ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں جسکا اسرائیلی فوج اعلان کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب دشمن شمالی غزہ میں شکست کھا کر اور شرمندہ ہو کر واپس جائے گا اوراستقامت سے اب بھی وہ خوفزدہ ہیں اور اس عرصے میں دشمن نے صرف اور صرف بے گناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کیا اوران کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.