کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے مزید 13 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

0 4

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللہ، سمیع اللہ، احسن اللہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات ، این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق محمد عمران کو آذربائیجان کے ٹورزم ویزے پر جاتے ہوئے اخراجات کی مناسب رقم ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔ محمد انیس کو وزٹ ویزا پر اٹلی جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

نعمان مقصود کو بینن کے رہائشی ویزا پر جاتے ہوئے پروٹیکٹر اور متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ خاتون سدرا بی بی کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر روک دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر دل نواز کو بزنس ویزا پر تنزانیہ جاتے ہوئے ویزا کی سپورٹنگ کی دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نوروز رند کو امارات جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے اعتراف کیا کہ ویزا ٹریول ایجنٹ نے دو لاکھ روپے لے کر امارات کی نئی پالیسی کے مطابق تبدیل کیا۔ ایجنٹ عارف نے ویزا کیٹیگری میں ردوبدل کرکے اسے جعلی بنایا اور اسے واٹس ایپ کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔ ثبوت کے طور پر، اس نے اپنے اصل ویزا کی فوٹو کاپی دکھائی۔ جس پر مسافر کو ایف انسداد انسانی اسمگلنگ سیل بھیجا بھیج دیا گیا۔

اس کے علاوہ عمان کے 2 مسافر عبدالنبی اور انعام گل ورک ویزا پر جاتے ہوئے اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کر دیے گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.