سندھ کے عوام نے دریائے سندھ سے کینال نکالنےکو مستردکردیا: پیرصدرالدین شاہ

0 3

دریائے سندھ بچاؤ بیداری مارچ عمرکوٹ پہنچ گیا، عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا سندھ کے عوام نے دریا سندھ سےکینال نکالنے کومسترد کردیا ہے۔

پیر صدر الدین شاہ راشدی نےکہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی بڑی فائلیں ہیں، غداروں کے لیے سزا ہونی چاہیے۔

جلسے سے خطاب میں سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سربراہ سید زین شاہ کاکہنا تھا کہ دریائے سندھ ہماری شناخت اور موہن جو دڑو کی تہذیب کی نشانی ہے،ہم گرین پاکستان منصوبہ ردکرتےہیں۔

جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی نےکہا کہ کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں تین ماہ پانی ہوتا ہے، 9 ماہ پانی نہیں ہوتا، ہماری ساری معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، اب سندھ کی زراعت خطرے میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.