سانگھڑ کی باہمت خاتون ایمبولینس ڈرائیور ارم دیگر خواتین کیلئے مثال بن گئیں

0 4

سندھ کے ضلع سانگھڑ کی باہمت لڑکی جو فرسودہ نظام میں خواتین کے لیے ہوا کے جھونکے سے کم نہیں جہاں خواتین دوسرے شعبوں میں اپنا نام بنارہی ہیں وہیں ارم نے ایمبولینس چلانے سے جیسے مشکل کام کو چنا ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھر کی مصروف ترین شاہراہ سے سائرن بجاتی ہوئی ایمبولینس کی ڈرائیور ارم کی ایک ہی کوشش ہے کہ کس بھی طرح پلک جھپکتے ایمبولینس کو اسپتال پہنچادے تاکہ مریض کی جان بروقت بچائی جاسکے۔

سندھ حکومت کے ماتحت ادارے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز میں بطور ایمبولینس ڈرائیور بھرتی ہونے والی سانگھڑ کی رہائشی ارم کو شروع سے ہی ڈرائیونگ کا شوق تھا۔

ارم تو بطور ایمبولینس ڈرائیور اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے والی دیگر لڑکیاں بھی دنیا کی پروا کیے بغیر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہی ہیں۔

ارم نے اپنے کام سے پیغام دیا ہے کہ خواتین بلا خوف و خطر آگے آئیں اور اداروں کو جوائن کرکے معاشرے کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.