عمران خان کی جانب سے این آر اوپر دستخط کا معاملہ، حامد رضا نے صحافی کے سوال کا کیا جواب دیا؟

0 2

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے این آر او پر دستخط سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نہ کسی کے کہنے پر اور نہ کسی کے خوف سے مذاکرات کر رہی ہے، پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژکر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام وزراء بانی پی ٹی آئی کےخلاف پروپیگنڈا کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی بھی این آر او نہیں لیں گے، این آر او لینے والے اب رائیونڈ میں آرام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.