وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

0 3

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے وہ چاہتی ہیں کہ ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو ، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

مریم نواز نے اپنی چھت ،اپناگھرپروگرام کے لیے قرض کی رقم 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کاجائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں5 ہزار شہری اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں۔

پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.