ملک بھر میں سونا مزید 1400 روپے فی تولہ مہنگا

0 3

ملک بھر میں سونا مزید 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی نئی قیمتوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر تک پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہو گئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.